نئی دلی ، 15 اپریل: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے سبب اناج کے بحران سے پریشان غریبوں کو راشن کارڈ مہیا کروانے کے لیے ایمرجنسی راشن کارڈ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر گاندھی نے آج دیر رات ٹویٹ کیا کہ ملک میں حکومت کے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ گوداموں میں راشن کافی ہے اور لاک ڈاؤن میں جو غریب اناج کی قلت سے بد حال ہیں انھیں عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) کے تحت ان کارڈوں کے ذریعے راشن دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا،’ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بحران مین ایمرجنسی راشن کارڈ جاری کیے جائیں۔ یہ ان تمام کے لیے ہوں جو اس لاک ڈاؤن میں اناج کی کمی سے بدحال ہیں۔ لاکھوں باشندے بغیر راشن کارڈ کے پی ڈی ایس کا فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ اناج گودام میں سڑ رہا ہے جبکہ سیکڑوں بھوکے پیٹ انتظار کر رہے ہیں۔ غیر انسانی‘۔

