سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میںپولیس ٹیم پر مشتعل بھیڑ نے پتھراؤمیں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
الزام ہے کہ جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ آدھی شب دیوبند کے محلہ پٹھان پور میں کونسلر مظاہر حسن انصاری اور ان کے حامیوں نے لاک ڈاؤن پر عمل کی تلقین کررہی پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس سے ایک ہوم گارڈ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ بعد میں مدد کے لئے موقع پر پہنچے افسران اور پولیس اہلکار پر مشتعل عوام نے گھروں کے چھتوں سے پتھر اؤ کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پربھو نے اس معاملے میں خاطی افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔وہیں دوسری جانب اپوزیشن کے ارکین پارلیمان،اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈروں نے پولیس پر بربریت کا مظاہرہ کرنے اور گھروں میں گھر کر مسلم خواتین اور بچوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔
ایس پی دنیش پربھو کی ہدایت پر دیوبند کے ڈاک بنگلے پر جمعہ کی دوپہر ایس ڈی ایم دویندر پانڈے نے پولیس افسران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کر کے حالات کو معمول پر لانے اور قانون پر عمل کرنے کے ضمن میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں بی ایس پی رکن پارلیمان فضل الرحمان،سی او چوبے سنگھ،تھانہ انچارج یگیہ دت شرما اور سبھی کونسلر،ویاپار منڈل کے سربراہ منوج سنگھل موجود تھے۔
پولیس نے اس ضمن میں کونسلر مظاہر حسن انصاری عرف بھولا، اس کے دو بیٹوں جاوید انصاری، عارف انصاری کے خلاف نامزد اور 40تا50نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعات147،148،149،323،504 اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق ہوم گارڈ وکاس کمار اور کانسٹیبل دیپک چودھری بائیک سے محلہ پٹھان پورا میں رات 11بجے گشت کے لئے نکلے تھے۔ جہاں انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو ٹوکا اور گھروں میں جانے کو کہا۔ اس پر موجود نوجوانوں نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی اور ان کی بائیک چھین لی۔اطلاع ملنے پر کوتوالی انچارج کی سربراہی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور بھیڑ کے قبضے سے دونوں پولیس اہلکار کو چھڑایا۔ اس دوران پولیس کی کاروائی کا محلہ کے افراد نے مخالفت کی۔
رکن پارلیمان فضل الرحمان کے مطابق لوگ رمضان کے دوران مشکل حالات میں بھی لاک ڈاؤن پر عمل کررہے ہیں۔ اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون پیش کررہے ہیں۔انہوں نے خاطی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ایس ایس پی نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ پورے معاملے کی غیرجانبدارانہ جانچ کرائی جائےگی۔

