نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں اتوار کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق راجدھانی میں آج دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی شدت ریختر اسکیل پر 3.4 ماپی گئی ہے۔ زلزلہ کا مرکز اترپردیش کے غازی آباد ضلع میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی راجدھانی کے لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ کسی طرح کے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

