دلتوں کے تئیں ظلم و زیادتی بی جے پی کے دوہرے کردار کا ثبوت:مایاوتی

0

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر دلتوں کے تئیں دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ مدھیہ پردیش میں وزیر کے حواری دلت کنبے کے ساتھ ظلم و زیادتی کررہے ہیں جس کی روک تھام کے لئے وہاں کی بی جے پی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔
مایاوتی نے اپنے یک بعد دیگر ٹوئٹ میں لکھا’وزیر اعظم نریندر مودی کے ساگر ضلع میں سنت روی داس کی اسمارک سنگ بنیاد رکھے جانے کا ذکر کیا اور ساتھ ہی مدھیہ پردیش کی بی جے پی کی حکومت پر دلتوں کے مفاد کی اندیکھی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات پر مبنی سوچ اور اس کے دوہرے کردار کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا’ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں جہاں ابھی حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سنت گرو رویداس کے اسمارک بنانے کی بنیاد بڑے شان و شوکت سے رکھی وہیں اسی علاقے میں ان کے بھکتوں کے ساتھ ظلم۔ زیادتی شباب پر ہے۔ جو بی جے پی و ان کی حکومت کے دوہرے کردار کا مثال ہے۔
بی ایس پی صدر نے کہا’ کھرئی اسمبلی حلقے میں وزیر کے حواریوں نے دلت لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بعد راضی نامہ نہ کرنے پر نوجوان نتن اہروار کی پیٹ کا قتل کردیتے ہیں۔ ماں کو برہنہ کر کے ہاتھ توڑ دیتے ہیں۔بہن کے ساتھ مارپیٹ اور ان کے گھر کو منہدم کردیتے ہیں۔ ایسا خوفناک منظر بی جے پی کے اقتدار میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا’ اس طرح کی سنگین ذات وادی واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت میں ایسے اور بھی سنگین واقعات لگاتار ہوتے رہے ہیں۔ لیکن نہ تو بی جے پی اور نہ ہی ان کی حکومت ان کی روک تھامیں سنگین نظر آتی ہیں۔ یہ کافی تکلیف دہ، شرمناک و تشویش کا باعث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here