دلت اورمحرومین کے حق کے لئے وقف ہے مودی سرکاری:یوگی

0

آگرہ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی سماج کے غریب، دلت اور محرومین کے بہبود اور ان کے حق کے تحفظ کے لئے وقف ہے اور آئین کا احترام کر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات پر چل رہی ہے۔
5200 کروڑ روپے کے 124 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے دبے کچلے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ اس معاشرے کے بارے میں سوچنا پارٹی اور اس کی قربت کی عکاسی کرتا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ہم مودی کی قیادت میں ایک نیا ہندوستان دیکھ رہے ہیں۔
ایک ایسا ہندوستان جو ذات پات، عقیدہ، مذہب اور زبان کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس کے اندر ایک منتر کی بنیاد پر ہر گاؤں، ہر غریب، ہر کسان، ہر نوجوان اور عورت سبھی کو سماج کی مین اسٹریم سے جوڑ کر باوقار زندی گزارنے کے لئے انہیں آگے بڑھنے کے لئے کام کرتا ہے۔ وہ منتر ہے، سب کا ساتھ اور سب کا وکاس۔
سرو ہتائے اور سروجن سکھائے کا وہ جذبہ جو مودی نے سب کے وکاس کے منتر کے ذریعہ سے ملک کو دیا تھاآج میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آزادی کے بعد بھی ہمارا جوسماج دبا اور محروم تھا۔ سماج کے مرکزی دھارے سے اپنے آپ کو ترقی یافتہ محسوس کرتا تھا۔ آج اسے لگتا ہے کہ جب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر مودی کے ذریعہ پنچ تیرتھ کا اعلان ہوتا ہے اور انہیں ٹھوس شکل دی گئی۔
اسے یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ دیکھئے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے احترام کا مطلب ملک کے آئین کا احترام، ہندوستان کے پارلیمانی نظام کا احترام اورملک کے کروڑوں ان دبے کچلے لوگوں کو ایک آواز دینے کا کام وزیر اعظم مودی نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا’آپ نے دیکھا ہوگا کہ بھگوان رام کے ساتھ مکالمہ کرنے والے تریکالدرشی بابا کا نام مہارشی والمیکی تھا۔ جب ایودھیا میں رام جنم بھومی کے 500 سال کے انتظار کو ختم کرنے اور عام لوگوں کو رام للا کے درشن کی اجازت دینے کی باری آئی تو مودی نے سب سے پہلے ایودھیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی جی کے نام پر رکھا۔
یہ پہلا موقع تھا جب مہارشی والمیکی کے نام پر بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنایا گیا تھا۔ ایسا پہلے نہیں ہو سکتا تھا لیکن مودی نے کر دکھایا۔ اب جب آپ ایودھیا جائیں گے تو پہلا درشن آپ کو مہارشی والمیکی کا ہو گا۔
یوگی نے کہا کہ جس طرح سے مودی نے ملک میں سماجی انصاف کے علمبرداروں کو عزت دینے کا کام کیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے غریبوں، دلتوں اور محروم لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے بھی کام کیا۔ ہر غریب کو گھر ملا۔ ہر غریب کے گھر میں بیت الخلاء بنائے گئے۔ ہر غریب کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں۔ ہر غریب اور محروم شخص کی آواز کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here