حکومت اپنا عوام مخالف رویہ تبدیل کرے:مایاوتی

0

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ریاست کے ضلع کانپور دیہات میں پیش آئے دلدوز واقعہ کی مذمت اور حکمراں جماعت بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا عوام مخالف رویہ تبدیل کرے۔
کانپور دیہات میں تجاوزات ہٹانے گئی ضلع انتظامیہ کی ٹیم کی کاروائی کے درمیان آگ لگنے سے ماں۔بیٹی کی ہوئی موت کے بعد ریاست کا سیاسی پارہ کافی گرم ہوگیا۔ اس حوالے سے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی نظم ونسق پر سوالی نشان لگاتےہوئے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ اس حادثے کو شرمناک قرار دیا ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے’ ملک و خاص کر اترپردیش جیسے غریبی، بے روزگاری، مہنگائی و پچھڑے پن وغیرہ سے پریشان بڑے صوبے میں بی جے پی حکوت کی لوگوں کو کافی لاچار اور دہشت کرنے والی بلڈوزر سیاست سے اب بے قصوروں کی جان بھی جانے لگی ہے۔ جو کافی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔ حکومت اپنا عوام مخالف رویہ تبدیل کرے۔
اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کانپور دیہات کے واقعہ کا صراحت کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور لکھا’کانپور دیہات ضلع میں تجاوزات ہٹانے کے نام پر ہوی زیادتی و آگ زنی کے واقعہ کے دوران جھوپڑی میں رہنے والی ماں۔بیٹی کی موت اور 24گھنٹے بعد ان کے لاش اٹھنے کا واقعہ یوپی حکومت کے اشتہار زدہ گلوبل انوسٹر سمٹ سے زیادہ سرخیوں میں ہے۔ ایسے میں یوپی کا مفاد عامہ کا خواب بھلا کیسے ممکن ہے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here