دیوریا:سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے جھوٹ کو سچ بنانے کے لئے امریکی کمپنی ڈیلائٹ کی مدد لے رہی ہے۔
یادو نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ یوگی حکومت ترقی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کررہی ہے اور اس جھوٹ کو سچ میں بدلنے کے لئے انہوں نے امریکہ کی ایک کمپنی ڈیلائٹ کو ذمہ داری دی ہے۔
پارٹی کے سابق ضلع صدر مرحوم بابولال یادو کے اہل خانہ سے مل کر ان سے اظہار ہمدردی کے بعد یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا’یوگی جی تیسرے انجن کی بات کررہے ہیں۔ جبکہ ڈبل انجن ہی آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔ لکھنؤ کے لوگ دہلی میں چھاپا ماررہے ہیں۔اور دہلی کے لوگ لکھنؤ میں چھاپے ماری کررہے ہیں۔ ریاست میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہےلیکن وزیر اعلی نے اپنی ترقی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے الیکشن میں بی جے پی کو ہرانا ہمارے لئے ضروری ہے۔ یادو کی پریس کانفرنس میں کارکنوں نظام شکنی کا ثبو دیا جس سے ناخوشگوار حالات پیدا ہوئے۔ اس دوران کئی صحافیوں کے موبائل فون اور مائیکل گر گئے۔ دھکامکی کے دوران کئی صحافی نیچے گر گئے۔

