جونپور:28افراد کے اسلحہ لائسنس معطل

0

جونپور:اترپردیش کے ضلع جونپور میں خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ہتھیار رکھنے والے 28افراد کے اسلحہ لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سبھی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے 30جولائی کو عدالت میں حاضر ہوکر اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آفیشیل ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانوں میں سے 28اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کے بارے میں ایس پی اشوک کمار کو بھیجی گئی رپورٹ میں آنے والے مجوزہ پنچایتی الیکشن میں اسلحہ نمائش کے امکانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کے علاقہ تمام ایسے لوگ ہیں جن پر مختلف تھانوں میں سنگین دفعات میں مقدمہ درج ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں سے نقض امن کا شبہ ہے۔ جسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے سبھی کے لائسنس معطل کرتے ہوئے وجہ بتاؤنوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ ضلع میں تقریبا ساڑھے 12ہزار اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ ایس پی کی رپورٹ پر لائسنس کو ابھی معطل کیا گیا ہے۔ سبھی کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد فورا اسلحہ کو متعلقہ تھانے میں جمع کرانا ہوگا۔ تھانہ انچارجوں کو بھی اس کے لئے مستعدی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ طے شدہ تاریخ میں جواب سننے کے بعد اگر اطمینان نہیں ہوا تا لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here