تین ماہ لاک ڈائون کی افواہ پھیلاکرسامان اسٹاک نہ کریں: رام پور کے ضلع مجسٹریٹ نے کی لوگوں سے اپیل

0

رام پور30مارچ (زمینی سچ)لاک ڈائون کے چلتے اورمہاماری کوروناوائرس کے جراثیم کوپھیلنے سے روکنے کولیکردہلی کے علاوہ دیگر صوبوں سے اترپردیش ہوکراپنے گھروںکوواپس جانے والوںپریوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لگام لگادی ہے۔ اس کولیکرسبھی اضلاع کی سیمائیںسیزکرنے کے ضلع مجسٹریٹ نے احکامات صادرکردئے ہیںحالانکہ اس سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ نے مسافروںکیلئے ایک ہزاربسوںکوشروع کرنے کاحکم بھی دیاتھااورلوگوںکوان بسوںسے ان کے مقامات پرروانہ کیاگیاتھا۔ضلع کلکٹرآنجنے کمارسنگھ نے بتایاکہ ضلع کی سیمائوںکوسیزکردیاگیاہے۔ کہاہے کہ ہمارے پاس ریکارڈمحفوظ ہے اورمکمل بیورہ ہے۔کتنے لوگ رام پورمیںداخل ہوئے ہیں چاہیںوہ رام پورمیںہی کہیںہوںجولوگ گائوںیاشہرکی طرف گئے ہوں۔ان کی تفتیش کیلئے بھی ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں۔
رام پورکی سیمائو ں میں پھنسے لوگوںکی پریشانیوںکاازالہ کرنے کیساتھ انہیںکھانابھی مہیاکرایاجارہاہے۔ شہراوردیہاتوںمیںپھنسے والوںکیلئے انتظامات کردئے گئے ہیں۔انہیںشیلٹرہوم میںرکھاجائے گا۔ متواترافواہوںکابازارگرم ہونے کولیکرضلع کلکٹرنے کہاکہ ابھی تک مختلف طریقوں سے پرشاسن کوٹیسٹ کرنے کی کوشش کی گئی ۔کئی بارلاک ڈائون کے وائلیشن کی کوشش کی گئی کہ مارکیٹ سے چیزیںختم ہوگئی۔اس کولیکرلوگ بھو کھلا جاتے ہیں۔
اس کیلئے میںنے خودٹسٹ کیااورلوگوںکوبھروسہ دلایاکہ ہمارے پاس ضرورت کی چیزیںکثیرتعدادمیںدستیاب ہیں۔ پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیںہے۔ انتظامیہ کسی بھی چیزکی کمی نہیںہونے دے گی۔دوائوںکولیکرافواہیںپھیلائی گئی کہ وہ ختم ہوگیں جبکہ غازی آباداوردیگرکمپنیوںکی دوائیںجہاںسے بھی جاناہیںان کیلئے کمپنیوںاوروہاںکے انتظامیہ سے بات کرلی گئی ہے نہ کسی چیزکی کمی ہے اورنہ ہونے دیںگے۔ گھروںمیںچیزیںاکھٹانہ کریں۔تین ماہ لاک ڈائون چلایاجائے گااس بات کونہ مانیں۔اسی وجہ سے لوگوںنے اسٹاک شروع کردیاہے دیگرپریشانیاںکھڑی کررہے ہیںجولوگ ڈائلیسس یابڑی بیماری کیلئے باہرجارہے ہیںان کیلئے6ایمبولینس کانظم ہے۔ اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیںہے۔ بے تکی باتیںکنٹرول روم پرکرنے پرکہاکہ وہاںافسران اورٹیچرس کی ڈیوٹی ہے جو برابراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔لگاتاراس بات کودیکھاکہ ہم خدمات دے رہے ہیںیاپریشرکرناہم کھانے کے بغیرمررہے ہیں ۔ جبکہ وہاں پہلے ہی سپلائی ہوچکی ہوتی ہے۔ فقیر،بیمارکھانانہیںبناسکتے اس کیلئے ہم نے انتظام کیاہے۔
کئی لوگوںنے اس کاناجائزفائدہ بھی اٹھایاکہ وہ کھانابنانانہیںچاہتے ہیںکھانامنگاتے ہیں۔ان لوگوںکوسمجھانے کی کوشش کی گئی مگراب کارروائی کی جائے گی۔کسانوںکی فصلیں کے کٹان کولیکرڈی ایم نے کہاکہ ہم ایک ساتھ سب کواجازت نہیںدے سکتے۔خاص وقت پرہی انہیںاجازت دیںگے۔وقت پر اجازت دی جائے گی کیونکہ فصلوںکوخراب نہیںہونے دیںگے۔ سماجی دوریوںپردھیان دیںگے۔
چوپایوںکاچارہ بھی انہیں مہیا کرایا جا رہاہے۔ اس طرف بھی دھیان ہے۔لوگوںکوکوروناوائرس کولیکربیدارکرنابے حدضروری ہے۔وہیںکوروناوائرس کولیکرضلع انتظامیہ کیساتھ نگر پالیکا پر یشد کا عملہ بھی نہایت سنجیدہ ہے۔ چیئرپرسن فاطمہ جبیںکے احکامات پرایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایک فیصدسوڈیم کلورائڈکاگھول ملا کربرتھ ، آشرم،خاتون پولیس اسٹیشن اورروڈویزسمیت کئی جگہوںپراسپرے کرسینی ٹائزرکیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here