نئی دہلی: مرکزی وزیر سیاحت (آزادانہ چارج) پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ تمام یادگاریں 6 جولائی سے کھولی جاسکتی ہیں۔مسٹر پٹیل نے جمعرات کو ٹوئیٹ کیا کہ ہندوستان کے آرکیا لوجیکل (آثار قدیمہ)سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کووڈ۔19کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24مارچ کو 21 دن کے لئے پہلا لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا، اسی وقت سے ملک کی تمام یادگاروں کے دروازے سیاحوں کے لئے بند کردیئے گئے تھے۔

