کلکتہ8اپریل:وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے تبلیغی جماعت کے نام پر ”فرقہ وارانہ سیاست“ پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا بحران کی شکار ہے تو اس طرح کی سیاست ملک کو زیب نہیں دیتا ہے۔ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ آخر دہلی میں تبلیغی جماعت کو 13 مارچ سے 15مارچ کے درمیان اجتماع کرنے سے کیوں نہیں روکا گیا۔ہمیں بعد میں خبر ملی اور ہم نے نظام الدین کے اجتماع سے شرکت کرکے آنے والے200افراد کی فوری نشاندہی کی اور انہیں قرنطینہ میں بھیجا۔اس میں سے 108افراد غیر ملکی ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مجھے افسوس ہورہا ہے کہ کچھ لوگ نظام الدین کے نام پر فرقہ پرستی پھیلارہے ہتں۔یہ مکمل طور پر ناقابل قبول۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مہاماری یا پھر بیماری مذہب دیکھ کر نہیں آتی ہے۔میں ہرایک شخص سے کہنا چاہتی ہوں کہ اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جب یہ سب ہورہا تھا اس وقت کیوں نہیں روک گا گیا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں اس پر بہت کچھ بول سکتی ہوں،لیکن یہ وقت نہیں ہے۔ہم اس بات کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں کہ دہلی میں چند روز قبل ہی فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ممتابنرجی نے کہا کہ اس وقت فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 21روزہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے سے متعلق کہا کہ اس وقت میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں۔وزیرا عظم نریندر مودی سے بات کرنے کے بعد ہی کچھ بول سکتا ہوں۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل بھی پریس کانفرنس میں تبلیغی جماعت سے شرکت کرکے آنے والوں میں کورونا وائرس سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے جب نامہ نگارنے سوال کیا کہ ”دیدی“تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرکے آنے والے میں کتنے افراد میں کورنا مثبت پائے گئے ہیں۔ممتا بنرجی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ”مجھ سے اس طرح کے فرقہ وارانہ سوال نہیں پوچھیں گے۔ممتا بنرجی کے پریس کانفرنس کا ویڈیو فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا تاہم بعد تبلیغی جماعت سے متعلق سوالات کے حصے کو حذف کردیا تھا۔

