بیت الخلاکی ٹنکی میں دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت

0

دیو گھر: جھارکھنڈمیں دیو گھر ضلع کے دیوی پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ دیوی پور گاؤں باشندہ برجیش چندر ورنوال (50) کے مکان میں بیت الخلا ءکی ٹنکی کا سینٹرنگ کھولاجارہا تھا تبھی دم گھٹنے سے چھ لوگ بیہوش ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جے سی بی کی مدد سے ٹنکی کو توڑوایا ۔ بیہوش سبھی لوگوں کو دیوگھر کے صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا ۔ذرائع نے بتایاکہ مرنے والوں کی شناخت برجیش چندر ورنوال ان کے بھائی متھلیش چندر ورنوال (44) مستری گوند مانجھی (50)اور اس کے دوبیٹے بنگلو مانجھی (30) اور لالو مانجھی (25) اور مزدور لیلو مرمو(27) کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here