بی جے پی کو ہرانے کے لئے ہی بنا انڈیا اتحاد:شیوپال

0

امیٹھی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر شیوپال یادو نے امیٹھی میں آج انڈیا اتحاد کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے ہی انڈیا اتحاد بنا ہے۔ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں انڈیا اتحاد یوپی میں بہت مضبوطی سے لڑے گا۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر نے اتوار کو امیٹھی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امیٹھی میں ایس پی امیدوار ہوگا یا انڈیا اتحاد کا ہوگا یہ اعلی قیادت طے کرے گی لیکن امیٹھی اس بار بی جے پی کو انڈیا اتحاد ہرا کر بھیجے گا۔ انہوں نے آگے کہ اکہ سماج کا ہر طبقہ ایس پی کو سپورٹ کررہا ہے۔ سماج وادی پارٹی یوپی میں بی جے پی کو ہرانے کی طاقت رکھتی ہے۔ امیٹھی سے کون امیدوار ہوگا ابھی اس پر غوروخوض ہوگا اس کے بعد امیدوار بھی اتر جائے گا۔
انہوں نے کہا’ ہماری رائے ہے کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے انڈیا اتحاد جو بنا ہے وہ مضبوط ہے۔ وہی بی ایس پی کے ذریعہ آکاش آنند کو بی ایس پی کی باغ ڈور سونپنے پ رکہا ہماری ان کو نیک تمنائیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا معاملہ ہے۔ اسے وہ لوگ ہی جانیں کہ کسے باغ ڈور دینی ہے۔کسے نہیں ہماری تو ان کو نیک تمنائیں ہیں۔ ہم اتنا جانتے ہیں کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی بہت مضبوط ہے۔ چاہے اقلیتی سماج ہو چاہئے پچھڑا ہو چاہے دلت ہو یا چاہئے جس سماج کا ہو سبھی سماج وادی پارٹی کو سپورٹ کررہے ہیں۔
سماج وادی پارٹی اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے۔ ہماری ذاتی رائے تمام اپوزیشن لیڈروں کو ہے کہ انڈیا اتحاد مضبوط ہونا چاہئے اور اس میں شامل سبھی کو مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کا کام کریں۔ وقت پر طے ہوجائے گا کہ کون کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔
انہوں نے کہا جب ہم وزیر تھے خواہ اکھلیش کی سرکاری ہو یا نیتا جی کی سرکار ہم نے جنتا کام کیا ہے اتنا کوئی بھی حکومت نہیں کر پائی۔کانگریس لیڈر کے گھر کرنسی برآمد ہونے کے سوال پر شیوپال نے کہا کہ ابھی تک جو بھی سامنے آرہا ہے یہ سب صرف اپوزیشن کے یہاں ہی دکھائی دیتا ہے۔ حکمراں جماعت کے یہاں نہیں دکھائی دے گا۔ حکمراں جماعت کے لیڈروں کے پاس بہت کرنسی ہے وہاں کوئی نہیں جاتا۔
انہوں نے کہا کہ انڈی اتحاد فیصلہ کرے گا کہ الیکشن کس کے چہرے پر لڑیں گے۔ انڈیا اتحاد میں کئی چہرے ہیں۔ بہت سے پرانے چہرے اور تجربہ کار لوگ ہیں۔ سب کچھ وقت پر سامنے آجائے گا اس کی فکر شاید کسی کو نہیں کرنی چاہئے۔ہم اتنا جانتے ہیں کہ اترپردیش میں ہم بی جے پی کو ہرا کر بھیجیں گے۔مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی میں کیا کررہی ہیں۔ یہ یہاں کے لوگوں کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بہتر جانتے ہیں کہ ہم نے جو دیکھا ہے جو یہاں کا ماحول تو یہی ہے کہ یہاں کی عوام ان کو ہرا کر بھیجے گی۔ ہم اتنا جانتے ہیں کہ انڈیا اتحاد کا امیدوار یہاں مضبوطی کے ساتھ بی جے پی کے امیدوار ہرائے گا۔ایس پی لیڈر نے امیٹھی میں سابق کابینی وزیر کے بیٹے کی شادی کے بعد منعقد تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے جوان سالایس پی لیڈر جئے سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here