لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے دھیان ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت ذات۔مذہب کے مسئلے پر عوام کو لڑانے کی سازش کرتی ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی بے لگام ہوگئی ہے۔ عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آئی بی جے پی حکومت کو عوام الناس، غریبوں اور مڈل کلاس کی فکر نہیں ہے۔ عوام کی ضرورت کی چیزیں،مکان،روٹی،کپڑا، دوا، پڑھائی سب مہنگی ہوگئی ہے۔ ڈیزل،پٹرول،گیس سلنڈر کی قیمتیں پہلے سے ہی آسمان پر ہیں۔اب کھانے پینے کی چیزیں۔دال۔چاول ،آٹا، تیل دودھ سب کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔بچوں کی کتابیں، اسٹیشنری، ڈریس وغیرہ سبھی مہنگی ہیں۔ بی جےپی حکومت نے بسوں کا کرایہ بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہے۔ مہنگائی۔بے روزگاری اور بدعنوانی سے توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت ذات۔مذہب کے مسئلے پر عوام کو لڑانے کی سازش کرتی ہے۔ حکومت سبھی محاذ پر ناکام ہے۔ حکومت کے پاس عوام کے مسائل پر کوئی جواب نہیں ہے۔ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی جیب کار کر امیروں اور سرمایہ کاروں کی تجوری بھررہی ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں پونجی پرست ہیں۔ حکومت بتائے کہ ڈیزل۔پٹرول ، گیس سلنڈر کا منافع کس کی جیب میں جارہا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی عوام کو دھوکے پر دھوکہ دے رہی ہے۔ عوام کے سوالوں سے بچنے کے لئے قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی سے اس کی ناکامیوں کا حساب لے گی۔

