بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے کسان پریشان:اکھلیش

0

لکھنؤ: اترپردیش حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے گنا، آلو کسان پریشان ہیں اور ان کے پاس ہولی میں ضروری اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔
یادو نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ کسان کو ‘ان داتا’اناج دینے والا کہا جاتا ہے لیکن بی جے پی حکومت میں کسان سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا اور رسوا ہورہا ہے۔ کسان کو اس کی فصل کے اخراجات کی قیمت بھی نہیں مل پارہی ہے۔ کسانوں کو وقت سے کھاد، پانی، جرائم کش ادویہ کی سہولیت نہیں مل رہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے کسان کی کھاد کے دام تو بڑھا دئیے ہیں لیکن کھاد کی بوری کا وژن پانچ کلو کم کردیا ہے۔پرائیویٹ اور سرکاری ٹیوب ویلوں سے سینچائی کرنے میں بھی کسان کو تمام دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہولی نزدیک ہے۔ کسانوں کو ہولی کی خرید کے لئے پیسے چاہئے۔ سنچائی اور زرعی آلات کی خرید کے لئے پیسہ چاہئے۔ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے کہ آوارہ مویشی کسانوں کی فصل برباد کررہے ہیں۔ کسان ۔ رات رات بھر کھیتوں میں جاگ کر رکھوالی کرنے کو مجبور ہے ۔ جن کسانوں کی فصل بری طرح برباد ہوئی ہے۔ بی جے پی حکومت نے انہیں معاوضہ دینے کا بھی کام نہیں کیا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آلو کسان برباد ہوگیا ہے۔ کسان کا آلو نہیں خریدا گیا ہے۔ گنا کسانوں کا چھ ہزار کروڑ روپئے ابھی بھی بقایہ ہیں۔ گنا، آلو، دھان کسان سبھی پریشان ہیں اور دکھی ہیں۔ بی جےپی حکومت صرف بڑے۔بڑے اشتہارات کے ذریعہ ہی کسانوں کو خوشحال بتارہی ہے جبکہ حکومت کی پالیسیوں سے کسان نہیں پونجی گھرانے ہی مستفید ہورہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here