بی جے پی حکومت کاروباریوں کو پریشان کررہی ہے:اکھلیش

0

کانپور:سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی و اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے آج کہا کہ بی جےپی حکومت کاروباریوں کو پریشان کررہی ہے۔
اکھلیش نے ہفتہ کو کانپور دورے کے دوران کانپور کے دوران کانپورآتشزدگی کے واقعہ کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کاروباریوں کی مدد کرنی چاہئے۔ میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے وہئے کہا کہ کاروباریوں پر ذات،مذہب دیکھ کر چھاپے ماری کی جاتی ہے۔ حکومت کے جس محکمہ کو کاروباریوں کی مدد کرنی چاہئے وہی پریشان کررہا ہے۔ کاروباری پہلے سے ہی جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے پریشا ہیں۔اوپر سے حکومت چھاپے مار کر کاروباریوں کو ہراساں کررہی ہے۔
یادو نے کہا کہ مہنگائی۔بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ عوام پریشان ہیں۔ بجلی کے غلط بل آرہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے شہروں میں نہ صفائی کا کوئی انتظام کیا ہے اور نہ ہی کوڑے کے تصفیہ کا معقول انتظام ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومت سے جو صفائی کے لئے بجٹ آیا اس کا بی جے پی کے لوگوں نے کیا کیا؟شہروں میں ہاوس ٹیکس، واٹر ٹیکس اور بجلی بجل مہنگا دینا پڑ رہا ہے۔ شہروں میں بی جے پی تالابوں پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات کرارہی ہے۔
کانپور میں ایک دیگر پروگرام میں ایس پی لیڈر مرحوم سکھ دیو پال(مناپال) کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی میں کوئی پرماننٹ ڈی جی پی نہیں ہے اس لئے پولیس کھلے عام ناانصافیاں اور بدعنوانیاں کررہی ہے۔ اتنا بڑا صوبہ ہے۔ بی جے پی یہاں کارگزر ڈی جی پی بناتی ہے۔ایک کارگزار ڈی جی پی کا میعاد کار ختم ہوا اب دوسرا کارگزار ڈی جی پی آیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اتنی بدعنوانی حکومت اور اتنی بدعنوانی پولیس اور افسر کبھی نہیں تھے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے ہی سبھی جاتیوں کو سماجی انصاف مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری اور سبھی کو ان کی آبادی کے حساب سے ریزرویشن ملے۔ بی جے پی او بی سی کی دشمن ہے۔ جو رام راج کی بات کررہے ہیں وہی ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کیوں نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here