بہار میں پانچ بجے تک 51.80 فیصد ووٹنگ ، آٹھ اسمبلی حلقوں میں چاربجے پولنگ ختم

0

پٹنہ :بہار میں دوسرے مرحلہ کے انتخاب والے اسمبلی حلقوںمیں سے آٹھ میں ووٹنگ چار بجے تک پر من طور پر ختم ہوگئی جبکہ دیگر 86 علاقوں میں ووٹنگ جاری ہے اور شام پانچ بجے تک 51.80 فیصد ووٹر ووٹ کر چکے ہیں۔
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق ، دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع کے 94 اسمبلی حلقوںمیں شام پانچ بجے تک 51.80 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ابھی تک بیگو سرائے ضلع میں سب سے زیادہ 57.13 فیصد ووٹنگ ہوئی وہیں پٹنہ ضلع میں سب سے کم 46.57 فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔
مغربی چمپارن ضلع میں 55.99 فیصد، مشرقی چمپارن میں52.63 ، شیوہر میں 53.50 ، سیتامڑھی میں 54.09 ، مدھوبنی میں 52.67 ، دربھنگہ میں 51.40 ، مظفر پور میں 57.08 ، گوپال گنج میں 52.79 ، سیوان میں 48.47 ، سارن میں 50.50 ، ویشالی میں 51.93 ، سمستی پور میں 52.69 ، بیگوسرائے میں 57.13 ، کھگڑیا میں 54.49 ، بھاگلپور میں 51.80 ، نالندہ میں 49.86 اور پٹنہ ضلع میں 46.57 فیصد ووٹروںنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے ۔
سیکوریٹی وجوہات سے کھگڑیا ضلع کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ ، مظفرپور ضلع کے مینا پور ، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ چاربجے ختم ہوگئی ۔ ووٹنگ ختم ہونے پر بیلدور میں 53.73 فیصد اور الولی میں 57.62 فیصد ، کوشیور استھان میں 55 فیصد اور گوڑا بورام میں 52 فیصد ، مینا پور میں 55 فیصد ، پارو میں60 فیصد اور صاحب گنج میں 56.62 فیصد اور راگھو پور اسمبلی حلقہ میں 54 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here