بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے کی جم کا گھپلے بازی:اکھلیش

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ میں بی جےپی نے حکومت کی پشت پناہی میں جم کر گھپلے بازی کی ہے۔
یادو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت۔ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں روکاوٹ ڈالنا جمہوری نظام پر حملہ کرنا ہے۔ ریاست میں جہاں بھی آج پولنگ ہوئی ہے ہر جگہ سے شکایات موصول ہورہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے عوام کو عام سہولیات فراہم کرنے سے محروم رکھا۔ اس لئے عوام میں بی جے پی کے تئیں کافی اشتعال ہے۔
انہوں نے کہا کہ حواس باختگی میں بی جے پی نے شرپسند عناصر کے تعاون سے ہر جگہ خوف اور دہشت کا ماحول بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ بی جے پی جمہوریت اور آئین میں ذرا بھی یقینی نہیں رکھی ہے۔ضلع قنوج میں مسلم ووٹروں کے ساتھ مارپیٹ کر انہیں رائے دہی سے محروم کیا گیا تاکہ ایس پی کے حمایت یافتہ ووٹر اپنا ووٹ نہ ڈال سکیں۔یہاں بی جےپی ایم پی کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دئیے۔بوتھ کیپچرنگ کی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا جمہوریت اور آئین پر اعتماد نہیں ہے۔ وہ آئین کی پرواہ نہیں کرتی ہے۔ اقتدار کی بھوکی بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔ جمہوریت میں پہلی بار ہورہا ہے کہ جب پولیس خود ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے۔ حکمراں جماعت کے ذریعہ گاؤں ۔محلوں میں پولیس تعینات کر کے ووٹروں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔
رامپور کے سوار اور مرزاپور کے چھانبے ضمنی الیکشن میں غیر جانبدارانہ الیکشن نہیں ہونےد یا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی بی جے پی حکومت نے یہی ہتھکنڈے اپنائے ہیں۔ بی جے پی لگاتار جمہوریت کو کچلنے کا کام کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here