بغیر اجازت فوڈ پیکٹ تقسیم کرنےپر ہوگی کارروائی

0

لکھنؤ،12؍اپریل(محسن کمال):ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور اطلاعات اونیش کمار اوستھی نے آج لوک بھون واقع میڈیا سینٹر میں پریس نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی فرد یا ادارہ فوڈ پیکٹس تقسیم نہیں کر یگا۔ بغیر اجازت فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے پر متعلقہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں 908سرکاری اور 1975رضاکار کمیونٹی کچن کے توسط سے 1226835لوگوں کو فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ غذائی اجناس تقسیم منصوبہ کے تحت مفت زمرہ کے تحت 12742073راشن کارڈوں کے مقابلے (انتیودئے کی تعداد سمیت) 10212483کارڈ ہولڈروں کو غذائی اجناس تقسیم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریاست میں 35639544راشن کارڈ ہولڈروں کے مقابلے 27882410کارڈ ہولڈروں کو غذائی اجناس تقسیم کیا گیا۔ ریاست میں ڈور اسٹیپ ڈلیوری سسٹم کے تحت 21353اسٹور سرگرم عمل ہیں، جس کے توسط سے 49026ڈلیوری مین ضروری اشیاء متواتر پہنچا رہے ہیں۔ پھل اور سبزی تقسیم نظام کے تحت کل 42715گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کل 51.94لاکھ لیٹر دودھ کے مقابلے 33.72لاکھ لیٹر دودھ کی تقسیم 19688ڈلیوری مین کے توسط کی گئی ہے۔مسٹر اوستھی نے بتایاکہ کورونا وائرس کے مد نظر ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت میں محکمۂ پولیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ-188 کے تحت 15378لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اب تک کل 38036لوگ گرفتار کیے گئے۔ ریاست میں اب تک 1521946گاڑیوںکی چیکنگ کی گئی جن میں 21444گاڑیاں سیز کی گئی۔ چیکنگ مہم کے دوران 63100284روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ضروری خدمات کیلئے کل 148778گاڑیوں کی پرمٹ جاری کئے گئے۔ انہوںنے بتایاکہ کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والے 484لوگوں کے خلاف 385ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 168لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ انہوںنے بتایاکہ ریاستی حکومت فیک نیوز پر سخت نظر رکھ رہی ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 201معاملوں کو علم میں لیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا، جو جانچ کی بعد کارروائی کریگا۔
پرنسپل سکریٹری صحت امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست حکومت محکمۂ صحت کی ہیلپ لائن نمبر-18001805145 پر ٹیلی میڈیسن کے توسط سے لوگوں کو ٹیلی کنسلٹنسی کی سہولت مہیا کرائے گی۔ ٹیلی کنسلٹنسی کیلئے خواہشمند سبکدوش اور پرائیویٹ ڈاکٹر بھی محکمۂ صحت کی ویب سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ایمرجنسی خدمات کو جاری رکھا جائیگا۔ وباسے بچاؤ کیلئے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف وغیرہ کی ویڈیو کانفرینسنگ کے توسط سے تربیت دی جائیگی۔ اب تک ریاست کے 41ضلعوں میں 480کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں 45مریض پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here