گورکھپور: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے زمین مافیا اور کمزوروں کو اجاڑنے والے دبنگ کسی بھی صورت میں بخشے نہ جائیں۔ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی یقینی کی جائے۔ حکومت کا عزم ہے کہ کسی کے بھی ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
یوگی منگل کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں لوگوں کے مسائل سن رہے تھے۔ مندر احاطے میں کرسیوں پر بیٹھائے گئے لوگوں تک وہ خود پہنچے اور ایک ایک کر کے سب کے مسائل کو سنا۔ اس دوران تقریبا 150 افراد سے ملاقات کر کے انہوں نے سب کو تیقن دیا کہ ان کے رہتے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔
سب کی درخواستوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے فوری اور تشفی بخش ازالے کی ہدایت دینے کے ساتھ لوگوں کو تیقن دلایا کہ حکومت ہر متاثر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر اعلی کے سامنے جنتا درشن میں کئی لوگ علاج کے لئے مالی مدد کی درخواست لے کر پہنچے تھے۔ وزیر اعلی نے یوگی نے انہیں تیقن دیا کہ حکومت علاج کے لئے بھر پور مدد کرے گی۔ ان کی عرضیوں کو افسران کے حوالے کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ علاج سے جڑے اسٹیمیٹ کا عمل جلد سے جلد پورا کر کے حکومت کو فراہم کرایا جائے۔

