اکھلیش کے حصول اقتدار کی خواہش 25سالوں میں بھی نہیں ہوگی پوری:کیشو

0

بارہ بنکی: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے بدھ کو کہا کہ ’سماپت وادی پارٹی‘ بننے کی جانب گامزن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اقتدار کے بغیر تڑپ رہے ہیں لیکن ان کی ہہ خواہش اگلے 25سالوں تک بھی پوری ہونے والی نہیں ہے۔
موریہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں ایس پی صدر کے ذریعہ دی گئی تجویز کا جواب دیتے ہوئے کہا’اکھلیش یادو اقتدار کے بغیر تڑپ رہے ہیں۔ سماجو ادی پارٹی’سماپت واری پارٹی‘ہوگئی ہے۔ اکھلیش کسی بھی پچھڑے لیڈر کا بھلا نہیں چاہتے۔ ان کی منشی پھوٹ ڈالوں اور راج کرو کی ہے۔ ان کی یہ خواہش 25سالوں تک پوری ہونے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا’ جس طرح پانی بغیر مچھلی کے تڑپتی ہے اسی طرح اکھلیش یادو اقتدار کے بغیر تڑپ رہےہیں۔ ایس پی کے ایم ایل اے خود بی جےپی میں شامل ہونے کے لئے بیٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو، بی جےپی و پچھڑوں کے مخالف ہیں۔ حقیقت میں وہ سوامی پرساد جیسے کسی بھی پسماندہ سماج کے لیڈر کو نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی بڑا بن پائے۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ کارکنوں کے مسائل حکومت اور بی جےپی کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو تیقن دلایا کہ ان کا کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔ لاپرواہ و حیلہ حوالی کرنےو الے افسران۔ ملازمین پر نکیل کسی جائے گی۔ آوارہ مویشیوں کے مسائل کے لئے مستقل حل کر حکومت غور وخوض کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here