آگرہ:ضلع جیل کے 10قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

0

آگرہ:اترپردیش کے ضلع آگرہ کے ضلع جیل میں بند دس قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تقریبا 100قیدیوں اور 14جیل ملازمین کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ضلع جیل میں ایک قیدی گذشتہ چھ مئی کو کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ جس کی نو مئی کو ایس این میڈیکل کالج میں موت ہوگئی تھی۔ قید ی رابطے میں رہنے والے 14قیدیوں اور 13جیل ملازمین کو قرنطینہ میں رکھ کر انکے نمونےجانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جس میں سے دس جیل ملازمین اور دو قیدیوں کی رپورٹ نو مئی کو منفی آئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اگلے دن یعنی 10مئی کو تین دیگر جیل ملازمین کے نمونے اور 12مشتبہ قیدیوں کی ری۔سیمپلنگ کرائی گئی جس کی رپورٹ آج صبح ملی۔ رپورٹ میں دس قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ تین جیل ملازمین کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا متاثرہ سبھی قیدیوں کو پہلے ہی قرنطینہ میں ہیں۔ احتیاط کے طور پر سرکل نمبر تین کے بیرک تین اے کو پوری طرح سے خالی کرا کر 100قیدیوں کو الگ احاطے میں آئیسولیسٹ کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here