آن لائن ٹیچنگ لرننگ کے تحت جامعہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (جے ایم آئی -او ایف ڈی پی) میںفیکلٹی ممبران کے لیے بیسٹ پریکٹس اینڈ کیپاسٹی بلڈنگ کے نام سے پروگرام کاآغاز

0

نئی دہلی،یکم ،اپریل(زمینی سچ): ناول کرونا وائرس کی تباہی کی وجہ سے تقریبا پورا ملک ہی تالہ بندی کا شکار ہے اور اس کا سب سے بہترین علاج معاشرتی دوری ہے تاکہ اس کا پھیلاو دور تک نہ جائے ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مطلق اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ آمنے سامنے رہ کر تعلیم و تعلم کا سلسلہ جا ری رہے ۔ اس نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہویے یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ اس کے لیے دوسری راہیں تلاش کریں اور اس کے لیے سب سے بہترین راستہ آن لائن تعلیم کا ہے ۔ یہ ہمارے طلباء کی صحت و عافیت اور اکادمی تسلسل کے لیے بھی ضروری ہے ۔
مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ لوگ پہلے سے ہی آن لائن موجود مواد ، تیکنیک اور ٹول کا استعمال کرتے ہویے طلباء کے ساتھ پہلے سے ہی جڑے ہویے ہیں ۔ آپ میں سے کچھ لوگ واٹس ایپ گروپ /بورڈ کاسٹ ، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے پڑھائی لکھائی کا کام کر رہے ہیں ۔ بہت سارے لوگ ای میل کے ذریعے پڑھائی سے متعلق اہم لنکس ، ویڈیوز ، لیکچرز، / سلائڈز وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں ، کچھ لوگ یو ٹیوب اور گوگل کلاس روم کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ مجھے اس بات کا علم بھی ہے کہ کچھ لوگ اسکائپ ، زوم ، کسکو ویب کاسٹ ، گوگل ہنگ آوٹ ، گوگل میٹس اور گوگل چیٹ وغیرہ کے ذریعے وقتا فوقتا طلباء کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔
ابتدائی طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ گوگل سوٹ کے ذریعے آن لائن سہولت کی سفارش کر چکی ہے اور اب یہ فیکلٹی ممبران کے لیے بھی کھول دیا گیا ہے جو کہ گوگل ہینگ آوٹ ، گوگل میٹ اور گوگل کلاس روم کی شکل میں موجود ہے ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آپ لوگ اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی کی لائبریری نے بھی آن لائن ریسورس کی شکل میں بہت سارے مواد فراہم کیے ہیں اس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
کئی تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد اور ان کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہویے ، میں نے فیصلہ کیا کہ اس کے لیے سات سیشن پر مشتمل اساتذہ کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا جائے ۔ اس سے یقینا سبھی کا فائدہ ہوگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here