اورنگ زیب لین کا سائن بورڈ بگاڑنے کے الزام میں 11 افراد زیر حراست

0

نئی دہلی: پولس نے اورنگ زیب لین کے سائن بورڈ پر سیاہی پوتنے اور گرو تیغ بہادر کا پوسٹر لگانے کے الزام میں ہفتے کے روز دارالحکومت میں 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ انہیں صبح 5.40 بجے اطلاع ملی تھی کہ اورنگ زیب لین اور تغلق روڈ پر کچھ لوگ جمع ہوگئے ہیں۔ موقع پر پہنچنے کے بعد پولس اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ انورادھا بھارگو (30) کی سربراہی میں 11 افراد نے اورنگ زیب لین کے سائن بورڈ کو بگاڑ دیا تھا اور اس پر گرو تیغ بہادر لین پر لکھا ہوا پوسٹر چسپاں کر رہے تھے۔
اہلکار نے بتایا کہ سب کو تحویل میں لیا گیا ہے اور تغلق روڈ تھانے لے جایا گیا ہے۔ انورادھا بھارگو کا تعلق ہریانہ کے کرنال سے ہے اور وہ پیشے سے وکیل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here