انصاف کے بغیر نئی عمارتیں بنانا کوئی مطلب نہیں:اکھلیش

0

بلیا: پارلیمنٹ کی نئی عمارٹ کے افتتاح کے سلسلے میں بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں اگر عام لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے تو بڑی ۔بڑی عمارتیں بنانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
طلبہ لیڈر ہیمنت یادو کو خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آئے یادو نے میڈیانمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اگر عام لوگوں کو انصاف نہیں تو بڑی بڑی عمارتیں بنانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ لوک سبھا کا نئی بلڈنگ بنا رہے ہیں اور اترپردیش میں نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کوئی مطلب نہیں ہے اور اگر جمہوریت میں اپوزیشن کا کوئی مطلب نہیں ہے تو جمہوریت کس کے لئے ہے۔ انہوں نے حکومت پر لوک سبھا میں جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا جمہوریت کا مندر ہے لیکن حکومت لوک سبھا میں مبنی بر حقائق نہیں دیتی۔ جھوٹے اعداد پیش کرتی ہے۔ مودی حکومت جمہوریت میں سپریم کورٹ کی پرواہ نہیں کررہی ہے۔
دہلی معاملے میں آرڈیننس جاری کرنے کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ایس پی صدر نے سوال کیا کہ حکومت ٹرانسفارمر آف پاور کیوں کررہی ہے۔پارو کو چھین رہی ہے۔اداروں کے ساتھ کھلواڑ کون کررہا ہے۔ یہ تو دہلی کی بات ہے۔ اترپردیش کا کیا حال ہے۔گورنر بھون سے غلط آرڈر جاری ہورہے ہیں۔ رجسٹرار کومعطل کرنے کی ہدایت گورنر بھون سے ہورہی ہے۔ راجسٹرار کی تقرری کا حق ریاستی حکومت کے پاس ہے۔ گورنر کی تقرری کا حق نہیں ہے۔
یادو نے مودی حکومت کے نو سال پورا کرنے کے سوال پر طنز کستے ہوئے کہا’مودی حکومت پہلے نو نمبری تھی۔ اب دس نمبر ی ہوگئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش کے آوارہ موشیوں سے پاک ہونے کا دعوی کررہے ہیں۔ جبکہ اترپردیش میں سڑک کے ڈیوائیڈرپر سانڈ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ریاست میں آوارہ مویشی گھوم رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here