انجینئر فیروز مظفر کو ان کی کتاب پریو پی اردو اکادمی کا انعام

0

نئی دہلی:اتر پردیش اردو اکادمی نے انجینئر فیروز مظفر کو ان کی کتاب ‘انوکھا شخص و شاعر؛ پر بیس ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اردو اکادمی ان کو 2014 اور 2018 می بھی انعام دے چکی ہے۔ انجینئر فیروز مظفر جو پچھلے سال ہی ایس ڈی ایم سی سے رٹایرڈ ہوئے ہیں اور آجکل سماجی کام اور ادب میں زور شور سے کام کر رہے ہیں وہ عالمی تحریک اردو کے قومی صدر کے ساتھ بٹلہ ہاوس آر ڈبلو کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں ان کی اب تک پندرہ کتابیں شایع ہوکر مقبول وعام ہو چکی ہیں۔ ان کو دہلی اردو اکادمی بہار اردو اکادمی اور بنگال اردو سے بھی انکی کتابوں پر انعامات مل چکے ہیں دلی سرکار کی طرف سے ہندی کا پرسکار اور ایک این جی او کی طرف سے راجدھانی گورو پرسکار بھی دیا جا چکا ہے یو پی اردو اکادمی کے انعام کے بعد انکو ہر طرف سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here