واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووڈ 19کے اس بحران میں وائرس کے خطرات سے بچنے اورامریکی شہریوں کی نوکریاں بچانے کے لئے وہ ملک میں غیر ملکی شہریوں کا مائیگریشن عارضی طور پر بند کر یں گے۔
مسٹرٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا’’کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئےاورامریکی شہریوں کی نوکریاں بچانے کے لئے میں جلد ہی ایک خاص حکم نامہ پردستخط کروں گا جس سے امریکہ میں مائیگریشن کوعارضی طورپرمعطل کردیا جائے گا‘‘۔قابل ذکر ہے امریکہ میں کورونا وائرس کے قہر سے بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کئی امریکی شہریوں کی نوکری جانے کی وجہ سے صدر نے یہ فیصلہ لیا ہے۔خیال رہے امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک 40 ہزارسے زائد افراد ہلاک اورتقریبا766،000 لوگ متاثر ہیں۔

