واشنگٹن: امریکہ میں سرکٹ جج میتھیو شرٹکلف نے ریاست اوریگن کے گورنر کیٹ براؤن کے اس حکم کو غلط قرار دیا ہے، جس کے تحت انہوں نے کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پیش نظر مذہبی اجتماعات پر روک لگا دی تھی۔اورگونين اخبار نے مسٹر میتھیو کے حوالے سے کہا’’ جب ہم بڑی مذہبی تقریب کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ اور تحفظ کے پیرامیٹرز کی پیروی کر سکتے ہیں، تو گورنر کے اس حکم کی ضرورت نہیں تھی‘‘۔جج شرٹکلف نے اس سلسلے میں دس افراد کی جانب سے دائر کی گئی عرضیوں پر سماعت کر رہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کا مامننا ہے کہ اس سے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔ گورنر کو یہ حکم نہیں لاگو کرنا چا ہئے تھا۔انهوں نے کہا، ’’درخواست گزاروں نے بتایا ہے کہ اس حکم سے ان کے مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ ان کے کاروبار کو اقتصادی نقصان پہنچے گا. ذریعہ معاش کا نقصان ہوگا‘‘۔

