افسوس ہے ان پر جو اقتدار میں بیٹھ کر بھی لاچار ہیں : لالو

0

پٹنہ : راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو نے یوم پیدائش کی مبارک باد دینے والوں کو شکریہ ادا کرنے کے بہانے تارکین وطن محنت کشوں کو لیکر ایک بار پھر بہار کی نتیش حکومت پر حملہ بولا اور کہاکہ ” مجھے افسوس ہوتا ہے ان پر جو آزاد ہیں ، اقتدار میں بیٹھ کر بھی لاچار ہیں ۔“مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ مسٹر یادو کے آفشیل ٹوئٹر ہینڈل پر جمعہ کو ان کا ایک خط جاری کیا گیا جس میں انہوںنے کہاکہ ” آج میرے بہارکے باشندے صدمے میںہیں ، دکھ میں ہیں ، سہولیا ت کے فقدان میں جی رہے ہیں ، سڑکوں پر پیدل چل رہے ہیں ، بھوک سے مر رہے ہیں تو میرے من میں تکلیف کا احساس ہورہاہے ۔ جب سنتا ہوں روتے ہوئے مزدوروں کی تکلیف ، محسوس کرتاہوں ان کے آنکھوں کے آنسو تو لگتاہے کہ اپنے انداز میں کہوں ’ کاہے فکر کرتاہے ، ہم ہیں نہ ساتھ میں ‘ لیکن حالات سے مجبور ہوں ، سازشوں کی بیڑیوں میں جکڑا ہوا ہوں ، مجھے افسوس ہوتاہے ان پر جو آزاد ہیں ، اقتدار میں بیٹھ کر بھی لاچار ہیں ، انہیں کیسے نیند آرہی ہوگی ، کیسے کھانا کھایاجاتا ہوگا۔مسٹر یادو نے اپنے مزاحیہ اندازمیں مخالفین پر طنز کستے ہوئے کہاکہ زندگی بھر مخالفین یہ کہتے رہے کہ لالو ہنسی ۔ مزاق کرتا ہے ، سنجیدہ نہیں ہوتا۔ لیکن بہاری باشندوں سے آج کہنا چاہتا ہوں کہ وہ زندگی بھر اپنے دماغ سے ہر وہ کوشش سنجیدہ ہوکر کر تے ہیں جو غریب ، دلت ، استحصال زدہ ، محروم اور پسماندہ بھائیوں کا حق دلائے ، ان کی زندگی او پر اٹھائے ، ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ بہار کے باشندے ہمیشہ ہنستے اور مسکراتے رہیں ۔ ان کی ایک بات سن کر جب سامنے کھڑے لاکھوں لوگ ہنس دیتے ہیںتو مخالفین کے سارے الزامات اور تمغے انہیں بے معنی لگنے لگتے ہیں۔
آرجے ڈی صدر نے 73 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان سے جھارکھنڈ کے دار الحکومت رانچی کے راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ریمس) میں ملنے گئے ان کے چھوٹے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو لیکر ہونے والے اسمبلی انتخاب میں آرجے ڈی کے قیادت کا کردار طے کرتے ہوئے کہاکہ ” چھوٹی عمر میں تم نے جو کیا اس پر مجھے فخر ہے ۔تمہیں رکنا نہیںہے ۔ تمہیں اپنی طاقت کے ساتھ ۔ ساتھ لالو کی طاقت سے بھی کام کرنا ہے ۔ ہر کام کو پہلے کے مقابلے دوگنا کرنا ہے ۔ عوامی خدمت کا وعدہ ایسے ہی نبھاتے رہنا ہے ۔ مغموم چہروں پر مسکراہٹ سجاتے رہنا ہے ۔ یہی میری یوم پیدائش کا سب سے بڑا تحفہ ہے ۔مسٹر یادو نے کہاکہ ” آج بہار کے جو حالات ہیں اس سے من غمگین ہے ۔ سیاست من سے کوسوں دور ہے اور بہاری بھائی ۔ بہن کا درد من میں کہیں گہرے سے بیٹھا ہے۔ کیا الفاظ دوں اس تکلیف کو جو اپنے بہار سے دور اسپتال کے اس کمرے کے اندر میرے من میں اٹھ رہا ہے۔ بہا ر میں ہوتا تو ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرتا ۔ اب تیجسوی اور اپنی پارٹی کے کندھوں پر یہ ذمہ داری دی ہے ۔ اقتدار نے جب ۔ جب مایوس کیا تیجسوی اور اپنی پارٹی کے من کو راحت دی اور محسو س کرایا کہ بھلے ہی کرسی پر بیٹھے لوگ بے پرواہ ہیں لیکن میرے آرجے ڈی کنبہ ، میرے بہا رکے لوگ بحران کے اس دور میں ایک ۔ دوسرے کا بخوبی ساتھ دے رہے ہیں۔آرجے ڈی صدر نے کہاکہ ” یوم پیدائش پر آپ کی بہت ساری مبارک باد یاں پاکر مغلوب ہوں ۔ موجودہ حالات میں آپ کی ایک۔ ایک مبارک باد مجھے جدوجہد کی طاقت ، امیدوں کا ذریعہ ، نا انصافی کا دمن اور بدلاؤ کی کرن دکھائی دیتی ہے ۔ عمر کا یہ بھی پڑاؤ ہے ، شاید طبیعت اتنی ساتھ نہیں دے رہی لیکن حوصلہ تو ابھی بھی اتنا ہی ہے ۔ نا انصافی کو ختم کرنے کا جنون زرہ برابر بھی کم نہیں ہوا ہے ۔ لالو میں آج بھی وہی توانائی ہے جس کیلئے میں اپنے پھلوریا گاؤں سے پٹنہ چلا تھا ۔ اونچ ۔ نیچ فرق مٹانے ، جاگیردارانہ اور آمرانہ نظام کو ہٹانے اور غریبوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی طاقت زرہ برابر بھی کم نہیں ہوئی ہے ۔مسٹر یادو نے کہاکہ جمعرات کو ان کے 73 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے کروڑوں انصاف پسند لوگوں نے سوشل میڈیا پر پیار ومحبت کی بارش کی ۔ اس کے لئے وہ سبھی کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آرجے ڈی کارکنان نے پانچ لاکھ سے زائد غریبوں کو کھانا کھلایا ، وہ ان کے شکر گذار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ” عوامی خدمت ہی میری یوم پیدائش ہے ، عوامی خدمت ہی تحفہ ہے …. میں کہیں کسی حالت میں رہوں من میں ہمیشہ بہار ہے ۔غورطلب ہےکہ چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ مسٹر لالو پرساد یادو ان دنوں طبی وجوہات سے ریمس میں زیر علاج ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here