اسپین کے وزیر اعظم نے اسٹیٹ آف الارم بڑھانے کےلئے کہا

0
Pedro Sánchez (Prime Minister of Spain)

میڈرڈ: عالمی وبا کوروناوائرس ’كووڈ -19‘ کا سامنا کر رہے اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ہفتہ کے روز ملک کی پارلیمنٹ سے مسلسل چوتھی بار اسٹیٹ آف الارم کی مدت میں مزید 15 دن کا اضافہ کرنے کو کہا۔اسپین میں 15 مارچ سے ہی اسٹیٹ آف الارم نافذ ہے۔ مسٹر سانچیز نے کہا ’’ہمیں پتہ ہے کہ اسٹیٹ آف الارم حالت میں تبدیلی آئی ہے اور پارلیمنٹ سے اس کی مدت بڑھانے کے لئے کہا ہے‘‘۔انہوں نے اپنی درخواست میں اسپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے چوتھی بار اسٹیٹ آف الارم کو دوبارہ نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔ اسپین کے کوروناوائرس کے زد میں آنے سے اب تک یہاں 213435 لوگ متاثر ہو ئے ہیں اور اس کی وجہ سے 24543 متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here