لکھنؤ:خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپیس سے لے کر اسپورٹس تک ہر شعبے میں خواتین کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کیا ہے۔
اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا’دنیا میں ہندوستان ایک واحد ایسا ملک ہے جس نے شیو اور شکتی دونوں کی برابر آرادھنا کی ہے۔ یہ ہندوستان کا سنسکار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ نئے پارلیمنٹ کا آغاز کا پہلا آئینی عزم ملک کی خواتین اور بہنوں کو 33فیصدی ریزرویشن دے کر خاتون طاقت کو سلام کرتے ہوئے کرنا ہے۔یہ وزیر اعظم کا سنسکار ہے۔ ناری شکتی وندنا ایکٹ پاس ہونے کے بعد اب کسی بھی سماج، طبقے کی خواتین ملک کی قیادت کرسکتی ہیں۔ وزیر اعلی نریندر مودی نے اسپیس سے لے کر اسپورٹ تک ہر شعبے میں خواتین کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے نومنتخب امیدواروں کو بتایا کہ جی۔20 کی کامیاب انعقاد کے بعد، وزیر اعظم نے مرکزی پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے باغبانوں، ڈرائیوروں، ٹریفک کنٹرولرز اور گیٹ کیپرس سے ملاقات کی اور ان کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ نوکریاں حاصل کرنے والے 218 سرکاری ملازمین وزیراعظم سے تحریک لے کر سٹیزن فرسٹ کے جذبے سے کام کریں اور اپنے آپ کو خادم اور عوام کو اپنا مالک سمجھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام افسروں سے نظم و ضبط کی توقع رکھتے ہیں اور ان سے کارکردگی اور سادگی کی امید کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے کہ عوام کو ان کے کام کے بارے میں غیر ضروری طور پر پریشانی نہ ہو۔ نو منتخب امیدوار اسے صرف تقرری نامہ نہ سمجھیں یہ ہندوستان کے مستقبل کے ساتھ تقرری لیٹر ہے۔ نئے افسران اسکل اور اسکیل کے امکانات کو تلاشتے ہوئے کام کریں۔ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے مسائل کا ہل ایپ سے نہیں بلکہ آپ سے ہوگا۔
ایرانی نے اپیل کیا کہ نئے افسران وزیراعظم کی بات چیت اور انداز اپنائیں اورمالک نہیں نوکر بن کر عوام کے لیے کام کریں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ محکمہ ڈاک کی نوعیت اب بدل گئی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ ڈاک نے خود کو ایک مضبوط بینکنگ سیکٹر کے طور پر قائم کیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (IPPB) نے آٹھ کروڑ سے زیادہ اکاؤنٹس کھولے ہیں، جن میں سے تین کروڑ اکاؤنٹس خواتین کے ہیں۔
آنے والے وقت میں ڈاکیہ نہ صرف پیغام بلکہ بینک اکاؤنٹ بھی لے کر آئے گا۔ بیٹی کی پیدائش پر سوکنیا سمردھی یوجنا کے تحت کھولے گئے بینک کھاتوں پر آٹھ فیصد کی شرح سے سود ملتا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ ڈاک معاشی خوشحالی اور بیٹیوں کے معاشی تحفظ کا سنگ بنیاد ہے۔

