لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست میں گاؤں کو اسمارٹ ولج بنانے کے تصور کو مضبوطی دینے کے لئے ہر گاؤں میں وشوکرما کمپلیکس بنایا جائے۔ اس کے ذریعہ گاؤں کی معیشت کو جہاں خودکفیل بنانے میں مدد ملے گی۔ وہیں مقامی مزدوروں کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے سارے انتظامات کئے جاسکیں گے۔
مائیکرو اسمال میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) محکمہ کی کاموں کے اعلیٰ سطحی جائزہ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے محکمہ کی طرف سے پیش کردہ پریزنٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا اور کئی ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ ولیج کے کام کو محکمہ پنچایتی راج کے ساتھ تال میل قائم کرکے تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جانا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو لکھنؤ، گورکھپور اور یوپی کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں، گاندھی آشرم، محکمہ سیاحت کے ہوٹلوں اور رہائش گاہوں سمیت اہم مقامات پر او ڈی او پی کی نمائشیں لگانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کی نمائش کے ساتھ ان کی خریداری کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
ریاست کے ہر ضلع میں ایک ہفتہ تک ODOP نمائشیں اور میلے منعقد کئے جائیں۔ساتھ ہی فلپ کارٹ اور امیزون اور لولو گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ ODOP کو بھی فروغ دیں۔ ODOP کی سپلائی چین کو مزید مضبوط کریں اور طلب کے مطابق مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے او ڈی او پی کے لیے مختص بجٹ کا 100 فیصد استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔
یوگی نے وشوکرما شرم سمان یوجنا کا جائزہ لیتے ہوئےہدایت دی کہ دیگر روایتی تجارتوں کی بھی نشاندہی کی جائے اور جلد از جلد اسکیم کے تحت شامل کیا جائے۔ اس کے ساتھ فائدہ اٹھانے والوں کو مناسب تربیت دی جائے اور انہیں اپنی تجارت سے متعلق مارکیٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اسکیم کے تحت تقسیم کی جانے والی ٹول کٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی خصوصی ہدایات دیں۔
انہوں نے افسران کو ہدایات دی کہ جس دن وشوکرما شرم سمان سے وابستہ مستفیدین کو ٹول کٹ تقسیم ہو اسی وقت انہیں قرض فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔ وشوکرما شرم سمان کے مستفیدین کو آن لائن ادائیگی خدمات سے جوڑاجائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹرینڈ ورکرز کے لیے ایک پورٹل تیار کرنے اور ان کی معلومات کو عام کرنے کی ہدایت دی تاکہ عام لوگ تربیت یافتہ ملازمین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں اور ورکرز کو روزگار کے مواقع بھی میسر آسکیں۔
افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اس وقت ریاست کے 7 اضلاع میں مشترکہ سہولت مراکز (CFCs) کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سات سی ایف سی اکتوبر تک اور سات سی ایف سی فروری 2024 تک فعال ہو جائیں گے۔ دوسری جانب پانچ دیگر اضلاع میں سی ایف سی کے قیام کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ چیف منسٹر نے ریاست کے تمام اہم اضلاع میں سی ایف سی کو جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایات دیں۔
افسران نے وزیر اعلی کو 21 سے 25 ستمبر تک گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والے یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو (UP ITS 2023) کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی آئی ٹی ایس-2023 ایک اہم ایونٹ ہے۔ اس کے ذریعے ہمارے پاس ریاست کے بہترین فن کو عالمی سطح پر دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔ یوپی آئی ٹی ایس۔2023 اتر پردیش کے او ڈی او پی کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔

