ادھو نے اپنی حکومت گرانے کا چیلنج دیا

0
Uddhav Thackeray (Chief Minister of Maharashtra)

ممبئی:راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کے مستقبل کے تعلق سے مچی ہلچل کے درمیان مہاراشٹر میں اتحادی حکومت چلا رہے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے چیلنج دیا ہے کہ جس کسی کو ان کی حکومت گرانی ہے،گرا کر دکھائے۔
مسٹر ٹھاکرے نے شیو سینا کے اہم اخبار سامنا کو دئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ساتھ پچھلی مرتبہ حکومت میں شامل شیوسینا اس بار کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔
شیوسینا چیف نے حکومت گرانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا،’’انتظار کس کا ہے؟اب حکومت گراو،حکومت تین پہیوں والی ہے،لیکن وہ غریبوں کی گاڑی ہے جس کی اسٹیرنگ میرے ہاتھ میں ہے۔بلیٹ ٹرین یا رکشا میں انتخاب کرنا پڑا تو میں رکشا ہی منتخب کروں گا۔
مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی کانگریس حکومت گرنے کے بعد سچن پائلٹ کے بغاوتی تیوروں سے راجستھان میں اشوک گہلوت کی حکومت کا مستقبل متزلزل ہے۔
مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے سربراہ مسٹر ٹھاکرے نے کھلا چیلنج دیا کی جس کسی کو بھی مہاراشٹر کی حکومت گرانی ہے۔گراکر دکھائے۔انہوں نے کہا ،’’انتظار کس بات کا،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگست ستمبر میں گرائیں گے۔میں کہتا ہوں کہ ابھی گراؤ،میں فیویکول لگاکر نہیں بیٹھا ہوں۔
میڈیا میں کانگریسی ممبران اسمبلی کے عدم اطمینان کی خبریں گزشتہ دنوں کئی مرتبہ آئیں،کورونا وائرس کے تعلق سے بھی ادھو ٹھاکرے حکومت اپوزیشن کے نشانے پر رہی ہے۔ریاست میں انفکشن کے ملک میں سب سے زیادہ معاملے اور اموات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا،’’میں غریبوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔میں یہ کردار تبدیل کرنے والا نہیں ہوں۔کوئی یہ نہ سوچے کہ میں اب وزیراعلیٰ بن گیا ہوں،مطلب بلیٹ ٹرین کے پیچھے کھڑا رہوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here