احتیاطی تدابیر کے ساتھ معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں:یوگی

0
Yogi Adityanath (C.M.Uttar Pradesh)

لکھنؤ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤں میں دو ہفتے کی مزید توسیع کئے جانے کے اعلان کے بعد اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو افسران کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کےاحتیاطی تدابیر کے ساتھ معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔وزیر اعلی نے سنیچر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی مدت میں بھی امکانات کو تلاش کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی ملوں کو چلانے میں انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی طرح اینٹ۔بھٹے کاروبار بھی صحیح طرح سے چل رہے ہیں اسی طرز پر سبھی صنعتی اکائیوں کو چلایا جائے۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے بعد ریاست میں سرمایہ کاری کو نیا آیام دینے کے لئے ایک وسیع خا کہ تیار کیا جائے۔مسٹر یوگی نے کہا کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ وہ مہاجر مزدوروں کی فہرست اور ان کے صحت کی جانچ کراتے ہوئے ان کی بحفاظت واپسی کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دئیے کہ واپس آئے سبھی مزدوروں کا ضروری طور سے صحت کی جانچ کرائی جائے۔سبھی اضلاع کو انفرا ریڈ تھرما میٹر دستیاب کرائے جائیں تاکہ سبھی مزدوروں کی جانچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سبھی مہاجر مزدوروں کی اسکریننگ کرتے ہوئے صحت مند مزدوروں کو 14دنوں کے ہوم قرنطینہ کے لئے گھر بھیجا جائے اور جن کی طبیعت خرات ہو ایسے مزدوروں کے علاج کا نظم کیا جائے۔انہوں نے مہاجر مزدوروں کے کوانٹائن پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع میں ایک انچارج افسر نامزد کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ پولسنگ کرتے ہوئے یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی طرح سے غیر قانونی بین ریاستی و بین ضلع آمد ورفت نہ ہونے پائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here