اجودھیا: اترپردیش کی یوگی کابینہ کی میٹنگ میں جمعرات کو کئی معنوں میں دلچسپ ہوگی۔
دراصل اجودھیا میں نونومبر 1989 کو پہلی بار رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ نو نومبر 2019 کو رام مندر کی حمایت میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ اب ایک بار پھر نو نومبر کی تاریخ اجودھیا کے لئے خاص ہونے والی ہے ۔ نونومبر کو یوگی کابینہ کی میٹنگ دوپہر 12بجے منعقد ہوگی۔ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
یوپی حکومت اجودھیا میں کابینی میٹنگ کر کے رام راج کا پیغام دینا چاہتی ہے۔ اجودھیا ایم ایل اے وید پرکاش گپتا نے کہا کہ اس کے ذریعہ سے اجودھیا کے باشندوں کے ساتھ پوری ریاست کو بڑی سوغات مل سکتی ہے۔ رام نگری کے لئے کچھ نئے پروجکٹوں کو بھی منظوری دی جاسکتی ہے۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کابینہ میں رام نگر کو بڑی سوغات دینے کی جہاں تیاری ہورہی ہے وہیں بھارتیہ مندر آرکیٹیکچر میوزیم بھی بنایا جاسکتا ہے۔

