اتحاد کی نوعیت واضح کرے کانگریس:اکھلیش

0

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں سماج وای پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کانگریس سے وضاحت طلب کی ہے کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے اتحاد کرنا ہے کی نہیں کانگریس یہ صاف کرے۔اگر نہیں کرنا ہے تو بھی وضاحت ہونی چاہئے۔
یہاں ہردوئی کے سرکاری انٹرکالج میں لوک جاگرن مہم کے تحت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے کارکنوں کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرنے پہنچے ایس پی سربراہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ‘ابھی ہمارے پاس کانگریس کے سب سے بڑے لیڈر کے ذریعہ کس کا پیغام آیا ہے ۔اور اگر وہ کوئی بات کہہ رہے ہیں تو مجھے ماننی پڑے گی۔میں ان کے پیغام کے ساتھ ایک بات جوڑتا ہوں اگر اتحاد نہیں کرنا تھا تو ہمیں بلایا کیوں تھا۔اس کا جواب کون دے گا۔ اگر اتحاد نہیں کرنا تھا تو مجھے بتا دیتے آپ کہ اتحاد نہیں کرنا ہے۔
اس سے قبل سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے سانڈ کے بہانے حکومت کو گھیرا اور کہا کہ کل ہم لوگ شاہجہاں پور سے چلے اور ہردوئی آپ کے بیچ پہنچے ہیں۔ شاہجہاں پور ہردوئی میں کوئی نئی آمدورفت نظام کا آغاز ہوا ہے جو ہماری ٹریفک کا انتظام دیکھ رہی ہے شایداتنے جانور کبھی ہم لوگوں نے سڑکوں پر دیکھے ہونگے جتنے آج کل ہیں۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ کوئی نئی بھرتی ہوئی ہے ٹریفک نظام کو بنانے کے لئے۔
یہ حکومت کے لوگ ہیں اترپردیش کو ایک ملین ڈالر اکانومی اور ہندوستان کو عالمی گرو بنانا چاہتے ہیں دوسری جانب آج ڈینگو سے کوئی گاؤں نہیں بچا۔ ضلع اسپتال یا کوئی میڈیکل کالج دیکھ آئیے ہر جگہ ڈینگو کے مریض بھرے پڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here