ایم ایس ایم ای سیکٹر خود کفیل ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت:یوگی

0

لکھنؤ: چھوٹے، کافی چھوٹے اور درمیانی صنعت(ایم ایس ایم ای)سیکٹر کو خودکفیل ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت بتاتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ ایم ایس ایم ای صنعت اپنے پروڈکٹس کی کوالٹی سے سمجھوتا قطعی نا کرے۔ ریاستی حکومت سرکاری خرید میں انہیں ہر حال میں ترجیح دینے کے لئے پرعزم ہے۔
انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن (IIA) کے زیر اہتمام کاروباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا’اتر پردیش کا MSME سیکٹر خود کفیل ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے۔ہم نے ٹیکنالوجی کو مضبوط بنا کر انسپکٹر راج سے چھٹکارا دلانے کے لیے قابل ذکر کام کیا ہے۔ آج ایز آف ڈوئنگ بزنس میں اصلاحات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔پوری دنیا اعتماد کے ساتھ اتر پردیش کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمیں 2024 کے بین الاقوامی تجارتی شو کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہیے۔
ریاستی دارالحکومت میں منتظمین اور صنعت کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل یوپی میں صنعت کاروں کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی کیونکہ حکومتی سطح پر صنعت کاری اور حوصلہ افزائی اور تحفظ کے لیے ماحول کی کمی تھی۔2017 میں ریاست میں ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہماری روایتی مصنوعات کو ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے طور پر فروغ دینے کے پروگرام کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے۔ یہ نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لیے ایک اختراعی منصوبہ ہے۔
انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مسابقت کے دور میں مصنوعات کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کے علاوہ اس کی پیکیجنگ پر مزید کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مضبوط بنا کر انسپکٹر راج سے آزادی کے پروگرام چلائے گئے ہیں۔نویش مترا پورٹل، نویش سارتھی پورٹل اور آن لائن انسینٹیو پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، سی ایم یوگی نے کہا کہ اس نے ریاست کے اندر کاروباریوں کے سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی سہولیات کو آسان بنانے کی سمت میں قابل ذکر کام ہواہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے اندر لینڈ بینک بنانے کا کام ہو یا امن و امان کا قیام ہر سمت میں قابل ذکر کام کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری دنیا اعتماد کے احساس کے ساتھ ہندوستان اور یوپی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ جب کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی ترقی میں 46 سال لگے، ہم فی الحال جھانسی، بندیل کھنڈ میں ایک نئے صنعتی سیٹ اپ کی طرف تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here