نئی دہلی: وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مسٹر رچرڈ مارلس کے ساتھ آج یہاں دو طرفہ میٹنگ کی دونوں وزراء نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ملٹری ٹو ملٹری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں مشترکہ مشقیں، اطلاعات کے تبادلے اور ادارہ جاتی بات چیت شامل ہے۔ وزیر دفاع نے آسٹریلیائی وزیر مارلس کو اس سال اگست میں آسٹریلیا کی طرف سے کثیرجہتی مشق مالابارکے پہلے اور کامیاب انعقاد پر مبارکبادپیش کی ۔
دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات کے تبادلے اور میری ٹائم ڈومین سے متعلق آگاہی میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین ہائیڈروگرافی تعاون اور ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کے لیے تعاون پر عمل درآمد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کے اعلی سطحی مرحلے میں بھی ہیں۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی افواج کو مصنوعی ذہانت، اینٹی سب میرین اور اینٹی ڈرون جنگ اور سائبر ڈومین جیسے تربیتی شعبوں میں تعاون کو بھی دیکھنا چاہیے۔ دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی صنعت اور تحقیق میں تعاون کو مزید بہتر کرنے سے پہلے سے مضبوط تعلقات کو تقویت ملے گی۔
وزیر دفاع نے مشورہ دیا کہ جہاز سازی، جہاز کی مرمت اور دیکھ بھال اور ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (MRO) تعاون کے ممکنہ شعبے ہو سکتے ہیں۔ دونوں وزراء نے زیر آب ٹیکنالوجیز میں مشترکہ تحقیق کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے دفاعی اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون بشمول چیلنجوں کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر وزراء نے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان، آسٹریلیا کی مضبوط دفاعی ساجھیداری نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے بلکہ ہند-بحرالکاہل کی مجموعی سلامتی کے لیے بھی بہتر ہوگی۔

