ایکسپریس ویز کے کنارے انڈسٹریل گلیارے بنائے گی یوگی حکومت

0

لکھنؤ:اترپردیش حکومت ایکسپریس ویز کے کنارے انڈسٹریل گلیارے بنانے کی سمت میں تیزی سے کام کررہی ہے اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر اترپردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انڈسٹریل مراکز کے لئے مقامات کی نشاندہی کرلیا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اسکیم کے تحت یوپیڈا ریاست میں پانچ ایکسپریس ویز کے کنارے انڈسٹریل مراکز کا قیام کرے گا۔ان میں آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے، پوروانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے، گورکھپور لنک ایکسپریس وے اور گنگا ایکسپریس وے شامل ہیں۔ اس پر سات ہزار کروڑ سے زیادہ کی رقم خرچ ہونے کا امکان ہے۔
ہفتہ کو ہی یوپیڈا نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی کے سامنے ان پانچوں ایکسپریس ویز کے کنارے نشان زد انڈسٹریل گلیاروں کی تفصیل پیش کی گئی۔ اس کے مطابق ریاست کے کل 12اضلاع کو جوڑنے والے گنگا ایکسپریس وے پر 11مقامات کو انڈسٹریل گلیارے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
جس کا کل رقبہ 1522 ہیکٹر ہے۔ اس پر تقریبا 2300 کروڑ کے تخمینی خرچ کا امکان ہے۔ اسی طرح سات اضلاع کو جوڑنے والے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے کنارے چھ مقامات کو نشان زد کیا گیا ہے۔اس مجوزہ رقبہ 1884 ہیکٹر ہے۔ جس پر 1500 کروڑ سے زیادہ خرچ کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے سے جڑے 10اضلاع میں پانچ مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کا کل رقبہ 532 ہیکٹر ہے۔ جس کے فروغ پر تقریبا 650 کروڑ کے خرچ کا اندازہ ہے۔ وہیں نو اضلاع کو جوڑنے والے پوارانچل ایکسپریس وے پر انڈسٹریل گلیارے کے لئے پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی تجویز 1586ہیکٹر رقبہ ہے اور تخمینی خرچ 2300 کروڑ ہونے کا امکان ہے۔
پانچواں اور آخری ایکسپریس وے گورکھپور لنک ایکسپریس وے ہے۔ اس کے چار اضلاع میں دو مقامات کو صنعتی مراکز کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جن کا کل رقبہ 345 ہیکٹر ہوگا اور اس پر 320 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر، ان پانچ ایکسپریس ویز پر 30 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کا کل رقبہ 5800 ہیکٹر سے زیادہ ہے۔
یوپیڈاکی طرف سے شناخت کردہ تمام 30 مقامات سے منسلک 108 گاؤں کو ریاستی حکومت کی جانب سےمطلع کیا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زمین کی خریداری کے لیے متعلقہ چھ ضلع مجسٹریٹوں کو 200 کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، زمین کی خریداری کے لیے بندیل کھنڈ انڈسٹریل اتھارٹی کی طرز پر 1500 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ ضلعی سطح پر زمین کی خریداری کے لیے قیمتوں کا تعین فی الحال عمل میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here