لکھنؤ: ملک کے معروف کاروباری گروپ’سہارا انڈیا پریوار‘ کے سربراہ سبرت رائے سہارا کی آخری رسوم کی ادائیگی جمعرات کو لکھنؤ میں کی جائے گی رائے کا منگل کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا تھا ادارے کے ذرائع کے مطابق رائے کی میت بدھ کی دوپہر ممبئی سے یہاں لائی جائے گی۔ سہارا شہر میں ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا جائے گا۔ ان کے آخری رسوم کی ادائیگی جمعرات کو واقع بیکنٹھ دھام میں کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سہارا گروپ کے فاونڈ رائے لمبے عرصے سے علیل چل رہے تھے۔ وہ بلڈ پریش اور ہائیپرٹیشن کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں سے متاثر تھے۔ 12نومبر کو طبیعت بگڑنے پر انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبائی امبانی اسپتال اور میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(کے ڈی ایے ایچ) میں داخل کرایا گیا تھا۔
بہار کے ارریہ ضلع میں 10جون 1948 کو پیدا ہوئے رائے نے سہارا گروپ کا آغاز 1978 میں گورکھپور میں کیا تھا۔ مائیکرو فائنانس کے شعبے میں تقریبا چار دہائیوں تک ان کا دبدبہ رہا۔ اس دوران سہارا گروپ کا کاروبار ملک ۔بیرون ملک میں پھیلا۔رئیل اسٹیٹ، فائنانس، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپیٹیلٹی، ریٹیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی تک میں سہارا گروپ کی چمک پھیلی۔

