کانگریس اکبر کو عظیم ، بی جے پی نے چھترپتی شیواجی اور مہارانا پرتاپ کو عظیم پڑھایا: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

0

شاجاپور، دیواس: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس نے اکبر کو ہمیشہ عظیم پڑھایا، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے چھترپتی شیواجی اور مہارانا پرتاپ کو عظیم پڑھاتی ہے۔
مسٹر آدتیہ ناتھ مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے شوجال پور اور دیواس میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے 142 کروڑ عوام کو ایک خاندان سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کاشی وشوناتھ جائیں تو آپ کو نئی کاشی دیکھنے کو ملے گی۔ کیدارپوری میں بھگوان کیدارناتھ کے عظیم درشن ہوتے ہیں۔ جب مہاکال مہالوک اجین پہنچتے ہیں تو ایک نیا احساس ہوتا ہے۔ اب اجودھیا پوری بھی تیار ہوچکی ہے۔ آئندہ 22 جنوری کو بھگوان رام للا کو اجودھیا کے عظیم الشان مندر میں وراجمان ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کا نام ہی مسئلہ ہے۔ ملک میں نکسل ازم، انتہا پسندی اور بدعنوانی کی ذمہ دار کانگریس پارٹی ہے۔ کانگریس ملک کے بچوں کو اکبر کو عظیم پڑھاتی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی چھترپتی شیواجی اور مہارائن پرتاپ کو عظیم پڑھاتی ہے۔ کانگریس کے لیے ہندوستان کی تاریخ صرف نہرو سے شروع ہوتی ہے۔ کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے بھگوان رام اور شری کرشن کے وجود سے بھی انکار کیا تھا۔
مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے شاجاپور کے کالاپیپل، دیواس کے کھٹے گاوں اور سونکچھ میں بھی عوامی جلسوں سے خطاب کیا ہے۔
شوجال پور میں آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ایودھیا میں بھگوان رام کا عظیم مندر بنانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ 500 سال کا تنازعہ بھی بی جے پی حکومت کے دوران ہی حل ہو گیا۔ کانگریس پارٹی جو ہندوستان کے لوگوں کو غلاموں کی طرح دیکھتی ہے، ہندوستان کو پھر سے غلامی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش نے بھی ذات پات سے بالاتر ہوکر ووٹ دیا اور بی جے پی کی حکومت بنائی، وہاں کے حالات پوری طرح بدل چکے ہیں، لیکن راجستھان اور بہار اب بھی بیمارو ریاستوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے مدھیہ پردیش کو بیمارو ریاست کے زمرے سے باہر کرنے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہان نے ریاست کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here