رائے پور: چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نکسلیوں سے متاثرہ علاقوں کی 10 سیٹوں سمیت، کل 20 سیٹوں پر دوپہر 2 بجے تک تقریباً 50 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ ایک دو معمولی واقعات کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، بستر میں تقریباً 45 فیصد، بیجاپور میں 22 فیصد، موہلا مان پور میں 56 فیصد، راج ناندگاؤں میں 41 فیصد، سکما میں 32 فیصد، کانکیر میں 63 فیصد، کبیردھام میں 44 فیصد، کونڈاگاؤں میں56 فیصد ، کھیراگڑھ میں 47 فیصد، دنتے واڑہ میں 44 فیصد اور نارائن پور میں 48 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ملی ہے۔
اس مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں سے نکسل سے متاثرہ10 اسمبلی حلقوں موہلا مان پور، انتا گڑھ، بھانوپرتاپ پور، کانکیر، کیشکال، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور یہ دوپہر 3 بجے ختم ہوگی جبکہ 10 اسمبلی حلقوں پنڈریہ، کاواردھا، کھیرا گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج ناندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، بستر، جگدل پور اور چترکوٹ میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور یہاں شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

