مجرمین میں قانون کا خوف پیدا کرنا اولین ترجیح:وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ عوام الناس میں سیکورٹی کا جذبہ پیدا کرنا اور مجرمین میں قانون کا خوف پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پولیس ریاست میں نظم ونسق کا راج قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ریزرو پولیس لائن میں منعقد پولیس اسمرتی دیوس پریڈ کی سلامی لینے کے بعد یوگی نے کہا کہ اپنی فرائض کی ادائیگی میں چھان نچھاور کرنے والے شہیدوں کے کنبے کے ساتھ حکومت ہر وقت تیار بیٹھی ہے اور ان کے فلاح کے لئے پوری سنجیدگی کے ساتھ سبھی ضروری قدم اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار رہے گی۔ پولیس نے کافی مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض کو سب سے اوپر مان کر ریاست میں جرائم پر کنٹرول کے لئے نظم ونسق کو چست و درست رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نومبر2022 سے 30ستمبر 2023 کے درمیان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید پولیس اہلکار کے ساتھ سنٹرل آرمڈ فورس، دیگر ریاست کی فورسز،انڈین آرمی میں کام کرنے والے اور مستقل طور سے اترپردیش کے رہنے والے 140شہیدوں کے اہل خانہ کو38کروڑ 96 لاکھ روپئے کی مالی مدد دی گئی ہے۔
یوگی نے کہا کہ سال 2017 کے بعد پولیس فورس کی مختلف عہدوں پر ایک لاکھ 15ہزار 985 تقرریاں کی گئی ہیں جن میں سے 22044 سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ پولیس کے مختلف عہدوں پر ایک لاکھ 34ہزار 235ملازمین کو پرموشن بھی دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 65ہزار 389 اسامیوں پر تقرریاں 11ہزار 885 عہدوں پر پرموشن کا عمل جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here