میرٹھ سے دہلی 45 منٹ میں، مودی ہے تو ممکن ہے: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

0

غازی آباد: ملک میں ہمہ جہت ترقی کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ دہلی سے میرٹھ کے درمیان ساڑھے چار گھنٹے کا فاصلہ اب ریپڈ ٹرین کے ذریعے صرف 45 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔ مودی ہے تو ممکن ہے کی طرز پر آج یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔
ملک کے پہلے ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آرآرٹی ایس) اور ریپڈ ایکس ٹرین نمو بھارت کے آغاز کے موقع پر یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹریوگی نے کہا، “یہ ٹرین دہلی سے میرٹھ کی دوری کو کم کرے گی۔ اس سے پہلے میرٹھ کو 12 لین کے ایکسپریس ہائی وے کے ساتھ بھی جوڑا جاچکا تھا، جو فاصلہ پہلے ساڑھے چار گھنٹے میں طے ہوتا تھا اب صرف 45 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے۔ یہی صورت حال ریپڈ ریل کے آغاز کے ساتھ ہو گی۔ یہ کبھی ایک خواب تھا، لیکن آج مودی ہے تو ممکن ہے کی طرز پر یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ پورا ملک اور اتر پردیش اس خواب کو پورا ہوتے دیکھ رہا ہے۔اس موقع پر مسٹریوگی نے وزیر اعظم کو انگ وسترا اور ماں درگا کی مورتی تحفے میں دے کر ان کا اعزاز بھی کیا۔
انہوں نے کہا، “مسٹرمودی کی رہنمائی اور قیادت میں، ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ایک نیا انفراسٹرکچر دیکھ رہی ہے۔ یہ ڈبل انجن حکومت کی ہی کوشش ہے کہ اترپردیش کے پانچ شہر ایسے ہیں جہاں جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے طور پر میٹرو ریل کو کامیابی کے ساتھ چلایاجارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here