دیوریاسانحہ کا سیاسی فائدہ لینا چاہتی ہے بی جے پی:اکھلیش

0

دیوریا: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ دیوریا میں گذشتہ دنوں زمینی تنازع میں ہوئے چھ لوگوں کے قتل کا بی جےپی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
یادو نے آج فتح پور لہڑا گاؤں گئے جہاں واقعہ کی شکار ہوئے ستیہ پرکاش دوبے کے کنبے کا کوئی رکن گاؤں پر نہیں ملا جس کے بعد وہ دوسرے فریق کے پریم یادو کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تقریبا آدھا گھنٹہ بات چیت کی۔ بعد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو واقعہ کی مذمت کرنی چاہئے۔ یہ واقعہ حکومت، انتظامیہ اور انصاف نظام کے لئے خاص اس لئے بنتا ہے کہ حکومت زیر و ٹالیرنس کی بات کرتی تھی۔ واقعہ کی سچائی ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔
انہوں نے کہا’وزیر اعلی دیوریا کو بھی اپنا آبائی ضلع کہتے ہیں۔ دیوریا میں اتنی بڑی واقعہ کے وزیر اعلی کے زیرو ٹالیرنس کا دعوی کی پول کھل گئی ہے۔ ہمارے وزیر اعلی یوگی ہیں اور یوگی کا فریضہ ہوتا ہے کہ وہ سب کے دکھ درد کو سمجھے۔لیکن دیوریا کی دردناک واقعہ کے بعد اس طرح کی تفریقانہ فیصلہ کیا جائے گا۔ اور اس کا سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ وعام دیکھ رہی ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بلڈوزر سے گھر سے گرنے کی بات کہہ کر ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر طنز کستےہوئے کہا کہ سوال حکومت کی نیت کا ہے۔ مدد دونوں فریقوں کی جائے۔ بلڈوزر عوام چلانے نہیں دیں گے۔ واقعہ بعد دیوریا کے ڈی ایم کا بیان سنا تھا۔ جس میں ڈی ایم نے کہا تھا کہ رٹلیشن میں واقعہ ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار حکومت کیوں اس بات کو چھپانا چاہتی ہے کہ پریم یادو کو بلا کر کے مارا اور کس نے مارا۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے ہی سوال کرتے ہوئے کہا’ آپ بتائیے کیا سلطان پور میں ایک برہمن ڈاکٹر کو ڈرل سے نہیں مار دیا۔ کیا ان کے کنبے کے بچوں کو آپ نے گلے لگایا؟۔ریاست کے کچھ اور واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعات کے متاثرین کے کنبے کو گلے لگایا گیا۔پریم یادو کے کنبہ کے سیکورٹی کے نام پر ایک طریقے سے قید کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ کنبے کو اگر سہولیات کی بات آتی ہے۔ تو میں کرونگا۔ حکومت دونوں متاثرہ کنبوں کی مدد کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here