سبھی کے مسائل کا ہوگا ازالہ:وزیراعلیٰ یوگی

0

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جنتا درشن میں آئے لوگوں کو تیقن دیا ہے کہ ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ہر حال میں سب کے مسائل کا ازالہ کرایا جائے گا۔
وزیر اعلی جمعرات کو صبح گورکھپور میں واقع گورکھناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں کہا کہ ہر معاملے میں موثر کاروائی یقینی کی جائے گی۔ جن کے قبضے سے پکا رہائش نہیں ہے انہیں پی ایم۔ سی ایم آواس اسکیم سے مکان ملے گا۔ جنہیں علاج کی ضرورت ہے ان کے مکمل علاج کی نظم کیا جائے گا۔ کسی کے علاج میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ ہر متاثر کو کے مسئلے کا تصفیہ تسلی بخش کرایا جائے گا۔
یوگی نے مندر میں منعقد جنتا درشن میں تقریبا 225 لوگوں کے مسائل کو سنا اور ان کے لیٹر کو افسران کو ضروری ہدایات کے ساتھ ان کے حوالے کیا اور لوگوں کو تیقن دیا کہ پریشان نا ہو۔ مسائل کے حل کے لئے فوری کاروائی یقینی کی جائے گی۔
اس دوران علاج کے لئے مدد کی اپیل کرنے آئے لوگوں سے انہوں آیوشمان کارڈ کے بارے میں پوچھا۔ ساتھ ہی افسران کو ہدایت دی کہ علاج کے لئے اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر حکومت کو فراہم کیا جائے۔اسٹیمیٹ ملتے ہی علاج کے لئے رقم فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ سبھی ضرورت مندوں کے آیوشمان کارڈ بنائے جائیں۔ پولیس و ریونیو سے متعلق معاملات میں وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ ہر معاملے کا حل جلد سے جلد ہو۔ ساتھ ہی کاروائی ایسی ہو کہ لوگوں کو دوبارہ پریشان نا ہونا پڑے۔
وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو سبق سکھایا جائے۔ ساتھ ہی غریبوں اور ضروت مندوں کے مکان بنوائے جائیں۔ افسران مفاد عامہ کے کاموں کو ہمیشہ اولین ترجیح کے ساتھ کریں اور ہر متاثر کے مسائل کا فوری تصفیہ کرنا یقینی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here