پریاگ راج: لوک سبھا انتخابات۔2024کے سلسلے میں کانگریس پارٹی نے اترپردیش میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین تلاشنے کی کوشش میں وائرل ہورہے ایک ویڈیو میں پرینکا گاندھی واڈرا کو’امید کی آندھی’قرار دیا ہے۔
پھولپور لوک سبھا علاقے میں پریاگ راج کانگریس کے اقلیتی اور پسماندہ طبقے کی طرف سے پرینکا گاندھی کا پوسٹر جگہ جگہ لگایا گیا ہے۔ پوسٹر پر’امید کی آندھی’ پرینکا گاندھی’لکھا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں ایک طرف ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈٹ جواہر لال نہرو کے ساتھ اندرا گاندھی کی بھی تصویر چھی ہے تو دوسرے کنارے پر کانگریس کا نشان ہاتھ۔پنجہ دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں اقلیتی طبقے کے شہر صدر ارشد علی کا کہنا ہے کہ پھولپور لوک سبھا سیٹ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈٹ جواہر لال نہرو کی رہی ہے۔ پرینکا گاندھی کو اپنے نانا کی وراثت کو بڑھانے کے لئے آگے آنا چاہئے اور ان کو پھولپور سے الیکشن لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پھولپور کی عوام کو یقین ہے کہ پرینکا گاندھی اس لوک سیٹ پر الیکشن لڑتی ہیں تب پھر پنجہ لہرائے گا۔

