وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اشتراک کی طرز پر 23 نئے سینک اسکولوں کو منظوری دی

0
New Delhi: Defence Minister Rajnath Singh addresses during the 'CII Annual Session 2023', in New Delhi, Thursday, May 25, 2023. (Photo:IANS/Twitter)

نئی دہلی: حکومتِ ہند نے غیرسرکاری تنظیموں ( این جی اوز ) ؍پرائیویٹ اسکولوں اور ریاستی حکومتوں کے اشتراک میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کی پہل کو درجہ بندی کے ساتھ چھٹے کلاس سے شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس پہل کے تحت سینک اسکولس سوسائٹی نے ملک بھر میں واقع 19 نئے سینک اسکولوں کے ساتھ سمجھوتہ نامے (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں۔
شراكت داری كے طرز پر نئے سینک اسکول کھولنے کے لیے درخواستوں کی مزید جانچ کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شراکت داری کے طرز پر 23 نئے سینک اسکول قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس پہل نے سینک اسکول سوسائٹی کے زیراہتمام اشتراک کے تحت کام کرنے والے نئے سینک اسکولوں کی تعداد بڑھا کر 42 کردی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ 33 سینک اسکول پہلے سے کام کررہے ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے وژن کے پیچھے مقصد یہ ہے كہ طلباء کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور انہیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں ۔ یہ پرائیویٹ سیکٹر کو آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے بہتر بنا کر قوم کی تعمیر کے لیے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ریاست اور مركزی خطے کے لحاظ سے درج بالا 23 منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کی فہرست پر دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ نئے سینک اسکول، متعلقہ تعلیمی بورڈز سے اپنی وابستگی کے علاوہ سینک اسکولس سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور سوسائٹی کی طرف سے تجویز کردہ اشتراک میں نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل كیا جائے گا۔اپنے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ کے نصاب کے علاوہ وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کو اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔ ان اسکولوں کو چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات https:ainikschool.ncog.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here