جی20 چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی نئی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم مودی

0
Narendra Modi, India's prime minister, during an event with US President Joe Biden, not pictured, senior officials and chief executive officers in the East Room of the White House in Washington, DC, US, on Thursday, June 22, 2023. The meeting is expected to cover innovation, investment and manufacturing in technology sectors including artificial intelligence, semiconductors, and space, according to the White House. Photographer: Chris Kleponis/CNP/Bloomberg via Getty Images

نئی دہلی: ہفتہ کو یہاں شروع ہونے والے دو روزہ جی -20 سربراہی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔
جی 20 سربراہی اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل مسٹر مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ملک تاریخی بھارت منڈپم میں 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والی 18ویں جی 20 چوٹی کانفرنس کو لے کر پرجوش ہے۔
انہوں نے کہاکہ “جی -20 سربراہی اجلاس پہلی بار ہندوستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ میں اگلے دو دنوں میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ دہلی میں منعقد ہونے والی جی۔20 چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 18ویں جی-20 چوٹی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں ہو رہی ہے۔ اس کے لیے بیشتر رکن ممالک کے رہنما یہاں پہنچ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here