پی ایم کسم اسکیم کے التواء کاموں کو رفتار دے گی یوگی حکومت

0

لکھنؤ:وزیر اعظم کسان توانائی تحفظو بہبود مہم(پی ایم کثوم) اسکیم کے تحت زیر التوا کاموں کو مکمل کرنے کے لئے اترپردیش کی یوگی حکومت نے 46.19 کروڑ روپئے کی ریاستی بجٹ جاری کرنے کے لئے منظوری دے دی ہے۔
اس رقم سے کل چار مدوں میں 92کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ جن کاموں کو اس رقم کے ذریعہ پورا کیا جائے گا اس میں آٹھ دفاتر سے جڑے کام،15گاڑیوں کی دیکھ بھال و پٹرول وغیرہ خریداری اور 42دیگر اخراجات سمیت 27سبسڈی کی تکمیل اہم ہیں۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پی ایم کسم یوجنا کے تحت کل 210.77 کروڑ روپئے کی فراہم کردہ رقم میں سے 46.19 کروڑ روپئے کی ریاستی حصہ داری کی رقم سبسڈی سے متعلق کاموں اور محکمانہ کاموں سمیت دیگر اسکیموں کو تیز کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here